لاہور(سپورٹس ڈیسک )امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی پروگرام کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان امریکا چلے گئے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی بزنس سکول کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گے۔دونوں قومی کرکٹرز ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہوں گے،بابر اور رضوان 31 مئی سے 3 جون تک ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گے۔
