سسکتے روپے کی سانسیں بحال،انٹر بینک میں قدر بہتر ہوگئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹربینک میںروپے کی قدر میں معمولی بہتری ،ڈالر کی رفتار رک گئی،سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 283.92 روپے سے کم ہوکر 283.88روپے پر بند ہوا ،فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 284 روپے سے 283.65 روپے کے درمیان ٹریڈ ہوا۔
اسی طرح پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت ہوا،کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس میں 160 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،100 انڈیکس 42 ہار کی سطح عبور کرگیا
100 انڈیکس 0.38 فیصد اضافے سے 42 ہزار 087 کی سطح پر بند ہوا،10.17 ارب روپے مالیت کے 28.90 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں