عمران خان کی صحت کے حوالے سے پریشان کن خبر اگئی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ٹانگ میں سوجن اور تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا ہے۔ عمران خان کو آج عدالت پیشی کے موقع پر دھکم پیل سے ٹانگ میں تکلیف ہوئی تھی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ٹانگ کے چیک اپ کیلئے زمان پارک سے اسپتال روانہ ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گولی لگنے سے زخمی ٹانگ میں سوجن اورتکلیف ہے۔خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماو¿ں پر 121مقدمات کے اندراج کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی، عمران خان بھی بینچ کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ یہ کیسز 71 سالہ شخص پر ہیں جو پاکستان کا شہری ہے، روز اتنی ضمانتیں لینا پڑتی ہیں جو ممکن نہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی کا کہنا تھا کہ اگر آپ اخراج مقدمات چاہتے ہیں تو نکات کی نشاندہی کرنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں