ایل پی جی فی کلو 4 روپےمہنگی ،اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایل پی جی فی کلو 4روپے 89پیسے مہنگی ہوگئی جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 233روپے 88 پیسے مقرر کر دی گئی۔جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں فی کلو 4روپے 89 پیسے مہنگا کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جو فوری طور پر نافذالعمل ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 57روپے 70پیسے مہنگا کر دیا گیا، اضافے کے بعد 11.8کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2759روپے 89پیسے مقرر ہوگئی۔واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں