فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں گریڈ18 کے سینئر میڈیکل آفیسر کی ابتدائی سنیارٹی لسٹ جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت کی طرف سے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں گریڈ18 کے سینئر میڈیکل آفیسر کی ابتدائی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر سیکشن آفیسر پرموشن کمیٹی نے ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب‘ میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہان‘ ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس‘ چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز‘ پروگرام منیجرز‘ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ایم ایس انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتالوں کو کہا گیا ہے کہ پنجاب سول سرونٹس کے تحت بھرتی ہونیوالے 1344 wسینئر میڈیکل آفیسرز کی ابتدائی لسٹ جاری کر دی گئی ہے اور جو کہ پرائمری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے اور پنجاب بھر کے سینئر میڈیکل آفیسرز لسٹ کو چیک کریں اور اگر کسی کو اعتراض ہو تو وہ 15 یوم کے اندر محکمہ صحت کو آگاہ کریں اور سنیارٹی لسٹ کے مطابق ایس ایم اوز کو اگلے گریڈ میں ترقی دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں