چینی کی سرکاری قیمت میں اتنا اضافہ کہ شہریوں کا منہ کڑوا ہو جائے

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبرسامنے آئی ہے،چینی سرکاری طور11 روپے فی کلومہنگی کردی گئی،وزارت فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق چینی کی نئی سرکاری قیمت98 روپے 82پیسے فی کلومقررکردی گئی ہے،سیلز ٹیکس 2 روپے 58 پیسے اضافے سے 14روپے 66 پیسے فی کلوکردیاگیا ، ملوں کا منافع مارجن 3 روپے 3 پیسے کمی سے 5 روپے 30 پیسے فی کلو مقررکردیا گیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ گنے کی امدادی قیمت 44 روپے 34 پیسے فی من بڑھنے کے باعث کیاگیا۔پنجاب میں پرچون قیمت 99.33، سندھ میں 97.62 روپے فی کلو ہوگی۔خیبرپختونخوا کیلئے چینی کی سرکاری قیمت 95.32 روپے فی کلومقرر کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ہی مارکیٹ میں دکاندار چینی 130روپے کلو فروخت کر رہے ہیں جبکہ گلی محلوں میں دکاندار چینی من مانے ریٹس پر بیچنے میں مصروف ہیں اور پرائس کنٹرول کا کوئی نظام سرے سے موجود ہی نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں