نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)مودی آمریت نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا منہ لال کر دیا، مخالفین کی آوازیں دبانے میں بے شرمی کے سارے بھارتی ریکارڈ ٹوٹنے لگے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پلوامہ ڈرامے کی حقیقت کھولنے والے سابق گورنر ستیہ پالک ملک انتقامی کارروائی کا نشانہ بن گئے۔ ستیہ پال ملک کو سی بی آئی نے پرانے کیس میں طلب کر لیا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ستیہ پال کو پلوامہ ڈرامہ بے نقاب کرنے پر سبق سکھانے کیلئے سی بی آئی متحرک ہوئی ہے۔خیال رہے کہ کچھ ہی دن قبل ستیہ پال ملک نے مودی حکومت پر خدشات اور خطرات کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ مودی انھیں حملے کے بارے بات کرنے سے روکتے تھے جب کہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول بھی ستیہ پال کو پلوامہ حملے پر بحث سےمنع کرتے تھے۔ستیہ پال نے سوال پوچھا تھا کہ 300کلوگرام بارودی مواد سے بھری گاڑی کا علاقے میں داخل ہونا سیکیورٹی کی ناکامی تھی۔ستیہ پال ملک کے مطابق پلوامہ حملے کا مقصد الیکشن میں مودی کو جتوانا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کے وقت مودی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔
