لاہور(سٹاف رپورٹر)ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکنوں کا عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں پی پی ایک سواٹھاون میں مہر شرافت کو ٹکٹ جاری کرنے کے خلاف لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہراحتجاج کیا۔پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد نے پیرا شوٹرز نا منظور کے نعرے لگاتے ہوئے عمران خان سے مہر شرافت کی ٹکٹ واپس لینے کا مطالبہ کرتے رہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی پی 158 کے کارکنوں سے ہمیشہ ظلم کیا گیا،پی ٹی آئی نے مہر شرافت علی کو ٹکٹ دے کر کارکنوں کی حق تلفی کی،عمران خان پی پی 158 سے کسی مقامی رہنما کو ٹکٹ دیں۔دوسری طرف زمان پارک لاہور میں ٹکٹوں کے لئے امیدواروں کی ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی۔تحریک انصاف کی جانب سے پی پی 78 اور پی پی 79 کے لئے ٹکٹ کے امیدوار انٹرویو سے قبل ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہے۔پارٹی چیئرمین عمران خان نے فیصل چیمہ اور فیصل گھمن کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے،ٹکٹوں کی تقسیم پر جنرل سیکرٹری یوتھ سرگودھا ارسلان منج اور عامر چیمہ میں بحث چھڑ گئی۔ارسلان منج نے کہا پی ٹی آئی گورنمنٹ اور ایم این اے قبضہ مافیہ کو سپورٹ کرے،سابق ایم این اے عامر چیمہ نے اعتراف کیا کہ ہاں میں بہت بڑا قبضہ مافیہ ہوں ، جاو عمران خان کو بھی بتا دوکہ میں بہت بڑا قبضہ مافیہ ہوں،اس کو کہو جو اکھاڑنا ہے اکھاڑ لے۔
