”سپریم کورٹ کا حکم نہیں مانتے،توہین عدالت کا معاملہ جب آئے گا تب دیکھا جائے گا“خواجہ آصف کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں الیکشن کیلئے پیسے جاری نہیں کریں گے،توہین عدالت کا معاملہ جب آئے گا تب دیکھا جائے گا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مذاکرات پر عدالتی ڈکٹیشن نہیں مانیں گے،اپنی مرضی سے مذاکرات کریں گے اور بات 2018 سے شروع کی جائے گی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ساتھ آج ایک رابطہ ہوا ہے،یہ سمجھوتہ ہوا ہے کہ عید کے بعد دوبارہ رابطہ کیا جائے گا، بطور پارلیمنٹیرین اپنے اختیارات کا تحفظ کرنا ہے،ہمیں پارلیمنٹ نے فنڈز دینے سے منع کیا ہے، ہم چار تین کے فیصلے کو فوقیت دیتے ہیں ،تین دو کا فیصلہ نہیں مانتے، صرف عدالت کے احترام میں پیش ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں