عید الفطر کی تعطیلات،ملک بھر میں مردم شماری کا فیلڈ آپریشن 5 دن کیلئے بند

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں مردم شماری کا فیلڈ آپریشن 5دن کے لیے بند کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق مردم شماری کا فیلڈ آپریشن عید کی چھٹیوں کے باعث بند کیا گیا ہے جو 21سے 25اپریل تک بند رہے گا،نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے بعد مردم شماری کا فیلڈ آپریشن شروع کیا جائے گا،ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ اب تک کی مردم شماری کے مطابق ملک کی آبادی 23کروڑ 45لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے،دوسری جانب ادارہ شماریات کے حکام نے کہا ہے کہ ملک میں جاری مردم شماری کی تاریخ میں توسیع متوقع ہے، تاریخ میں توسیع کا اعلان عید بعد کیا جائے گا،ایک بیان میں حکام نے کہا کہ مختلف اضلاع میں مردم شماری کے اعداد و شمار سے ادارہ شماریات خود مطمئن نہیں،حکام کا کہنا تھا کہ مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کراچی، جیک آباد، بلوچستان دیگراضلاع میں متوقع ہے،ادارہ شماریات کے حکام کے مطابق مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ احسن اقبال کی عمرہ ادائیگی کے باعث نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں