Govt’s negative narrative spoils country’s image: Pervaiz By Our CorrespondentApril 20, 2023 LAHORE: Punjab Assembly’s former speaker Chaudhry Afzal Sahi called on Pakistan Tehreek-e-Insaf Central President Chaudhry Pervaiz Elahi at his residence. Pervaiz Elahi said that no matter how many cases and inquiries the government wants

نا اہل حکمرانوں نے ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں،چودھری پرویز الٰہی نے خبردار کر دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) مذاکرات کیلئے تیار ہے مگر الیکشن کروانے کیلئے تیار نہیں۔
سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، اوورسیز پاکستانی ہانگ کانگ کے صدر چودھری گلزار، سابق صدر لاہور بار عاصم چیمہ، چودھری اکرم، سابق وزیر محمد اکرم سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ن لیگ کا الیکشن سے فرار کا مطلب ہے انہیں اپنی شکست صاف نظر آ رہی ہے، ن لیگ کا پنجاب میں الیکشن کا بائیکاٹ کرنا سپریم کورٹ کے حکم کی کھلی خلاف ورزی ہے، مسلم لیگ ن ملک میں غیر جمہوری عمل کو پروان چڑھنا چاہتی ہے ہم اسے سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار بار حکمرانوں کومحفوظ راستہ دے رہی ہے، عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست نا مکمل ہے ، پی ڈی ایم کو ہر صورت عمران خان سے مذاکرات کرنا ہوں گے، نا اہل حکمرانوں نے ہٹ دھرمی نہ چھوڑی تو نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مذاکرات کے راستے کبھی بند نہیں کرتیں ، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سب کو مل کر محفوظ راستہ نکالنا ہو گا ، عمران خان سے مذاکرات کئے بغیر اور کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری روایات کی علمبردار جماعت ہے ، تحریک انصاف نے عوام میں مقبول رہنماوں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں، عمران خان نے خود تمام امیدواروں کے انٹرویو کر کے ٹکٹ جاری کئے ہیں ، آئندہ انتخابات میں انشا اللہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں مرکز سمیت صوبوں میں حکومت بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں