راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ ژالہ باری کے سبب منسوخ کر دیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق راولپنڈی میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 18.5 اوورز میں 5 وکٹوں پر 164 رنز بنائے تھے کہ اچانک طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری کے باعث کھیل روک دیا گیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین ناقابلِ شکست 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ چیڈ بوز 54، کپتان ٹام لیتھم 13، رچن روندرا 8، ول ینگ 6 اور ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رو¿ف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔تیز بارش کے باعث گراو¿نڈ میں پانی کھڑا ہوگیا اوردوبارہ کھیل شروع کرنا ممکن نہ تھا جس کی وجہ امپائرز نے نتیجہ کے بغیرمیچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان کو پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔
