شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب منسوخ

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے اہم کیس کی عدالتی سماعت کے باعث سعودی عرب کا دورہ منسوخ کردیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ میں الیکشن کیس کی سماعت کے باعث سعودی عرب کا دورہ منسوخ کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج (بدھ کو) سعودی عرب روانہ ہونا تھا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی اس دورے کے دوران سعودی عرب میں نواز شریف سے ملاقات بھی ہونا تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں