برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز سٹولٹن برگ کا کہنا کہ نیٹو ہتھیاروں کے کنٹرول کے لیے اپنی تیاریوں میں وسعت لانے اور متعلقہ سربراہان کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے،
سٹولٹن برگ نے واشنگٹن میں منعقدہ 3روزہ نیٹو کانفرنس سے بذریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے اسٹولٹن برگ نےکہا کہ روس ہماری سلامتی کے لیے سب سے براہ راست خطرہ ہے لیکن عالمی سلامتی کا ماحول عام طور پر پریشان کن ہے،انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے حملے بھی ان خطرات میں شامل ہیں،نیٹو ان نئی ٹیکنالوجیز کو فوجی میدان میں ذمہ داری کے شعور کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے مشترکہ عالمی معیار کو فروغ دینے میں پر عزم ہے،انہوں نے مزید کہا کہ نیٹو اسلحہ سازی کے کنٹرول کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں اٹل ہے اور میثاق اس مقصد کے تحت عالمی سطح پر اپنے شراکت دارو ں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔