نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت چین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا ہے،اقوام متحدہ کے ورلڈ پاپولیشن فنڈ کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق بھارت کی آبادی 1.428ارب ہوگئی ہے،اس کے مقابلے میں چین کی آبادی اس وقت 1.425ہے، یعنی بھارت کی آبادی چین کے مقابلے میں 29لاکھ سے زیادہ ہے،یہ پہلی بار ہے جب چین کی جگہ بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بنا ہے،ڈیٹا کے مطابق اگرچہ یہ تو واضح نہیں کہ بھارت کی آبادی کب چین سے زیادہ ہوئی مگر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ چین کی آبادی میں گزشتہ سال تنزلی آنا شروع ہوئی جبکہ بھارت کی بڑھ رہی ہے،بھارت میں 50فیصد آبادی 30سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔
