خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں صحت کارڈز والے مریضوں کا داخلہ بند

پشاور(وقائع نگار خصوصی) خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں صحت کارڈز والے مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے صحت کارڈ سے متعلق اعلامیہ کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت نئے داخلے نہ لیں جب کہ ہسپتالوں میں صحت کارڈ پلس پروگرام کے ہیلتھ ڈیسک بھی بند رہیں گے۔اس ضمن میں نگران مشیر صحت ڈاکٹر عابد جمیل کا کہنا ہے کہ سٹیٹ لائف انشورنس کو 14.8 ارب روپے دینے ہیں، کے پی حکومت انشورنش کمپنی کو ماہانہ چار ارب روپے دے رہی ہے۔ڈاکٹر عابد جمیل نے کہا کہ حکومت کے پاس فی الحال اتنے پیسے نہیں، فنڈز کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، البتہ بغیر منصوبہ بندی کے پروگرام کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں