الیکشن کیلئے رقم کی منتقلی،سٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)سٹیٹ بینک نے الیکشن کے لئے رقم منتقلی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں رقم منتقل نہ ہونے کی وجوہات شامل کی ہیں،رقم کی منتقلی سے متعلق رپورٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کے آفس میں جمع کرا ئی گئی۔سپریم کورٹ نے رقم منتقل کرنے کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی تھی،رپورٹ 3 رکنی بینچ کے ججز کو چیمبرز میں بھجوائی جائے گی۔الیکشن کمیشن اور وزارت خزانہ نے پنجاب میں انتخابات کے لئے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔اعلیٰ عدالت کو الیکشن کمیشن نے آگاہ کر دیاہے کہ فنڈز نہیں مل سکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں