عطا تارڑ نے عید کی چھٹیوں میں عمران خان کی گرفتاری کے حکومتی پلان کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کی۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک استعفیٰ لینے کی بات چیت چل رہی ہے۔ مگر اس کی تصدیق رانا ثنا اللہ کریں گے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نجی چینل کے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے عید کی چھٹیوں میں عمران خان کی گرفتاری کے حکومتی پلان کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کی۔
ان کا کہنا تھاکہ عید کی چھٹیوں میں عمران خان کی گرفتاری کا کوئی منصوبہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نادرا سے استعفیٰ لینے کی بات چیت چل رہی ہے مگر اس کی تصدیق رانا ثنا اللہ کریں گے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ اگلے 24 گھنٹوں میں چیئرمین نادرا کے استعفے کا معاملہ سامنے آجائے گا۔
