وزیراعظم آزاد کشمیرکا انتخاب ،قانون ساز اسمبلی کا اجلاس چوتھی بار ملتوی

وزیراعظم آزاد جموں کشمیر کے انتخاب کیلئے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس چوتھی بار ملتوی کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کا نام فائنل نہ ہونے پر اجلاس بار بار ملتوی کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں صرف 14 اراکین ہی شریک ہوئے۔ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض نے اجلاس منگل کی صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا۔خواجہ فاروق نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس 27 اراکین ہیں ،عمران خان کی بات پر لبیک کہیں گے اور منحرف اراکین کے خلاف کارروائی ہوگی۔

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق آزاد کشمیرمیں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، اور وزیراعظم آزاد جموں کشمیر کے انتخاب کیلئے قائم مقام وزیراعظم کی زیرصدارت بلایا جانے والا قانون ساز اسمبلی کا اجلاس چوتھی بار ملتوی کردیا گیا ہے، اجلاس میں صرف 14 اراکین ہی شریک ہو سکے۔قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کا وقت صبح 11 بجے تھا مگر اجلاس ساڑھے چار گھنٹے کی تاخیرسے ساڑھے 3 بجے شروع ہوا۔قران کریم کی تلاوت کی گئی اورنعت شریف پڑھی گئی۔ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض نے اجلاس منگل کی صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماخواجہ فاروق نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ ان کے پاس 27 اراکین ہیں ،عمران خان کی بات پر لبیک کہیں گے اور منحرف اراکین کے خلاف کارروائی ہوگی۔ادھر تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک کی طرف سے نامزد وزیر اعظم کےامیدوار چوہدری رشید اپوزیشن چیمبر گئے۔جہاں ان کا اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر اور سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے خیر قدم کیا۔اپوزیشن ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نے بھی فارورڈ بلاک کے امیدوارکی حمایت کر دی ہے۔جس کے بعد چوہدری رشید کا وزیراعظم منتخب ہونا ضروری ہے ،یہی وجہ سے کہ حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں