اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت نے ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا۔ایف بی آر دفاتر 29 اور 30 اپریل کو شام ساڑھے 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کی جانب سے اضافی اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کریا۔29 اور 30 اپریل کو ایف بی آر دفاتر شام ساڑھے 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو ماہانہ گوشوارے تیار کرنے کا مناسب وقت نہیں ملا۔
