اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ گئے اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہ انتہائی سادہ اور نیک انسان تھے۔ مفتی عبدالشکور کی اچانک حادثہ میں رحلت پر دل غمگین ہے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور سوگواران کو صبر جمبل عطاءکرے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ مفتی عبدالشکور کابینہ کے ایک اہم رکن تھے،وہ انتہائی سادہ اور نیک انسان تھے۔ مفتی عبدالشکور کی اچانک حادثہ میں رحلت پر دل غمگین ہے، مجھ سمیت پوری قوم کی تمام تر ہمدریاں مفتی عبدالشکور کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔دوسری طرف سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے بھی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ میں جا کر ملاقات کی اور مفتی عبدالشکور کی ناگہانی وفات پراظہار افسوس کیا۔اس دوران راجہ پرویز اشرف نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مفتی عبدالشکور مرحوم کی خدمات کو بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔اس موقع پر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالشکور ایک جیدعالم دین، مخلص اور زیرک سیاسی رہنما تھے، عبدالشکور کے انتقال سے ملک ممتازعالم دین اور نظریاتی سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا۔ مولانا عبدالشکورکی دینی، سیاسی اور سماجی خدمات کوتادیریادرکھاجائےگا۔
