فیصل آباد(وقائع نگار ) فیصل آبادمیں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئی ہیں۔پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے بوڑھے وال میں مقامی زمیدار کے ڈیرے پر رشن کی تقسیم میں بھگدڑ مچنے سے 55سالہ رشید بی بی کی جان چلی گئی۔ایک خاتون نے بتایا کہ راشن لینے گئے تھے کچھ تشدد ہوااور کچھ خواتین کے نیچے آگئیں۔بھگدڈ مچنے سے زخمی ہونےوالی پانچ خواتین کو رسکیو ٹیم نے اسپتال منتقل کر دیا ، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس نے موقع سے 3 افراد کو حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
