ای ارن پروگرام کے تحت فیصل آباد میں کو۔ورکنگ سنٹر کا افتتاح

فیصل آباد ( وقائع نگار)ایک ہی چھت تلے کام کرنے کی جگہ، مفت انٹرنیٹ، بجلی اور ٹریننگ ہال وغیرہ کی سہولتیں میسر ہونگی۔فری لانسرز، سٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورز کو سہولت دینے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ای ارن پروگرام کے تحت فیصل آباد میں کو-ورکنگ سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سنٹر کا افتتاح پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل ساجد لطیف نے کیا جبکہ اس موقع پر پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر علی زیب اور کریئر انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او عدیل جاوید بھی موجود تھے۔ نجی شراکت داروں کے تعاون سے بہاولپور، گوجرانوالہ، ملتان سنٹرز کے قیام کے بعد فیصل آباد میں قائم ہونے والا یہ چوتھا سنٹر ہے جہاں فری لانسرز، سٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورز کو ایک ہی چھت تلے کام کرنے کی جگہ، مفت انٹرنیٹ، بجلی اور ٹریننگ ہال وغیرہ کی سہولتیں میسر ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں