طیبہ گل ہراسانی کیس،عمران خان اور دیگر کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)طیبہ گل حراساں کیس کی انکوائری کمیٹی نے عمران خان،اعظم خان اور جسٹس(ر)جاوید اقبال کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 اپریل کو انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔پاکستان ٹائم کے مطابق انکوائری کمیٹی کے افسر نے جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا، انکوائری افسران تمام مقامات سے ثبوت جمع کریں گے جہاں طیبہ گل کو محبوس رکھا گیا،خیال رہے کہ احتساب عدالت لاہور کے جج راﺅ عبدالجبار نے بھی انکوائری افسران کو 18 اپریل کو طلب کر رکھا ہے، طیبہ گل کیس میں عدالت نے انسپکٹر جنرل پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو انکوائری افسر مقرر کر رکھا ہے۔دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی گئی، عمران خان کی جانب سے تھانہ رمنا اسلام آباد میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ہے،سابق وزیر اعظم کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف 4اپریل کو سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں