قلات: (ویب ڈیسک) قلات کے تاجروں نے رمضان المبارک میں اچھی روایت قائم کرتے ہوئے تاجروں کو 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ گوشت، سبزی، چینی، گھی، آٹا اور دیگر اشیا خودونوش پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔
قلات انتظامیہ اور مقامی تاجروں کی جانب سے اشیا خورونوش پر 50 فیصد رعایت دی گئی ہے۔ تاجر برادری اپنی مدد آپ فنڈز جمع کر کے سبزی فروشوں، قصائیوں و دیگر اشیا خورونوش بیچنے والوں کو دیتی ہے جبکہ آدھی قیمت خریدار سے وصول کی جاتی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پورا رمضان اسی طرح عوام کو سبسڈی دی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فدا بلوچ کے مطابق قلات انتظامیہ کی جانب سے تاجر برادری کے تعاون سے سستا بازار کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے غریب طبقے کو اشیا خورونوش سستے داموں فراہم کی جا رہی ہیں۔