نواز شریف کو الیکشن سے قبل۔۔۔۔عمران خان نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری ہمیں الیکشن سے قبل کمزور کرنے کی کوشش ہے،پی ٹی آئی قیادت کے خلاف مقدمات اور گرفتاریاں لندن پلان کا حصہ ہیں،لندن پلان میں نواز شریف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کا خاتمہ کردیا جائے گا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدارپرقابض ان خطرناک مسخروں کو تو احساس تک نہیں کہ ملک کے سابق وزیراعظم کیخلاف جعلی مقدمات کے اندراج اور ”ڈرٹی ہیری“ اور ”سائیکوپیتھ“ کی اصطلاحات کے استعمال پر بغاوت کے الزامات کے ذریعے یہ عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو کس برے طریقے سے مسخ کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں کو احساس نہیں کے بیہودہ الزامات سے بیرون ملک پاکستان کے امیج کو کیا نقصان پہنچ رہا ہے؟میرے خلاف بغاوت کے مقدمہ کے بعد مقدمات کی تعداد 144 ہوچکی،سابق وزیراعظم پر جعلی مقدمات سے بیرون ملک پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے، حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ نا مان کر غیرملکی انویسٹرز کو کیا پیغام دے رہی ہے؟،سرمایہ کار تحفظ چاہتے ہیں، جو عدالتی نظام پر اعتماد کے بغیر ممکن نہیں،یہ سب بنانا ریپبلک میں ہوتا ہے، بلاشبہ یہ پاکستان کو دنیا بھر میں ایک مذاق بنا رہے ہیں۔ اسی طرح حکومت کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کو تسلیم نہ کرکے یہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو کیا پیغام بھجوا رہے ہیں؟ سرمایہ کار معاہدوں کا تحفظ چاہتے ہیں جس کا واضح مطلب عدالتی نظام پر اعتمادہے، ایسے میں جب حکومت خود سپریم کورٹ کےاحکامات کی دھجیاں اڑانے پر بضد ہو، سرمایہ کار ملک کے عدالتی نظام پر کیسے اعتماد کرسکتے ہیں؟ ایک بنانا ریپبلک میں یہی سب کچھ ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں