آرمی چیف کا دورہ ایل او سی،وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایسی بات کہہ دی کہ بھارت کو مرچیں لگ جائیں

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورہ ایل او سی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کےLOC دورے سے باڈر کے دونوں اطراف کے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہے اور تحریکِ آزادی کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کی جنرل عاصم منیر کے ایل او سی کے دورے نے کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو سراہا جس پر کشمیری، LOC کے دونوں جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج ہے اور ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں،کشمیر کا ہر فرد دشت گردی اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر قسم کی جارجیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے،بارڈر کے دونوں اطراف کے لوگ اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پاکستانی فوج اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے ساری دنیا میں جانی ہے،ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے،ملک وقوم کے پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔دوسری جانب وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آزاد کشمیر میں ٹورازم کے فروغ کے حوالہ سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے،کورونا کے بعد ٹور ازم دوبارہ بحال ہو رہی ہے اور ہر سال لاکھوں سیاح اس خوبصورت خطہ کا رخ کرتے ہیں،آزاد کشمیر بھر کے ٹوریسٹ سپاٹس کے گوگل پر آن لائن روٹس تعین کیئے جائیں تاکہ باہر سے آنے والے سیاحوں کو مشکلات نہ ہوں،آزاد کشمیر بھر میں واٹر سپورٹس کا انعقاد کروایا جائے۔
محکمہ سیاحت کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ آزادکشمیر میں ٹورازم کے حوالہ سے جاری شدہ منصوبہ جات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے،آزادکشمیر کے مختلف ٹورازم سپاٹس پر لائٹنگ نصب کی جائیں اور بھرپور سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ سیاحوں کی دلچسپی بڑھے، آزادکشمیرایک خوبصورت خطہ ہے،یہاں کا رہن سہن،ثقافت اور کلچر پوری دنیا میں منفرد پہچان رکھتا ہے۔ آزاد کشمیر میں کامیاب خواتین پروگرام کے تحت سینٹر ز میں تیار کی گئی مصنوعات کی دنیا بھر میں مارکٹنگ کروائیں گے،جس کے لیے لاہور،کراچی اور راولپنڈی میں ڈسپلے سینٹر ز قائم کریں گے تاکہ یہاں کی ثقافت اور کلچر کے ساتھ ٹورازم کو فروغ ملے اور دنیا اس خطہ کی جانب مائل ہو،آزاد کشمیر میں مالی بحران کے باوجود ہماری حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے،سیاحت کو فروغ دے کر بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔دریں اثناء وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے مزار کی تعمیر کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری اطلاعات ودیگر نے شرکت کی۔وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ہدایت کی ہے کہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے مزار کی ڈیزائننگ کا کام جلد مکمل کیا جائے،مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان عظیم شخصیت تھے،انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اپنے اسلاف نے جس مقصد کیلئے جدوجہد کی اور قربانیاں دیں اس مشن کو جاری رکھیں گے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر اجلاس میں ہدایت کی کہ مجاہد اول کے مزار کی ڈیزائننگ کا کام جلدی مکمل کیا جائے اور متعلقہ فورم سے سے اس کی منظوری لی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں