فرزند کشمیر سردار صغیر چغتائی شہید کے صاحبزادے احمد صغیر خان کو آزاد کشمیر حکومت میں اہم ذمہ داری مل گئی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)ریاست آزاد جموں و کشمیر حکومت نے فخر کشمیر ،سابق رکن قانون ساز اسمبلی سردار محمد صغیر چغتائی اور ایم ایل اے آزاد کشمیر محترمہ شاہد ہ صغیر چغتائی کے صاحبزداے سردار احمد صغیر خان چغتائی کو وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کا سپیشل پولیٹکل اسسٹنٹ مقرر کر دیا ہے ،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم“ کے پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما اور فرزند کشمیرسردار احمد صغیر خان چغتائی پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار محمد صغیر چغتائی شہید کے صاحبزادے ہیں ،سردار صغیر چغتائی جنوری 2021میں ا نتخابی مہم کے دوران حادثے کا شکار ہوئے اور آزاد پتن پل کے قریب دو گاڑیاں ٹکرا کر دریائے جہلم میں جا گریں۔اس حادثے میں سردار صغیر سمیت چار افراد شہید ہوئے۔سردار صغیر خان چغتائی ایک سینئر پارلمینٹیرین تھے انہوں نے ہمیشہ اسمبلی کے فلور پر عوامی مسائل کو اجاگر کیا اور حلقہ کے عوام کی ترجمانی کی،سردار صغیر چغتائی ایک انتہائی ہمدرد دوست اور اعلی پایہ کی شخصیت تھے،ان کی شرافت،عوامی اور عمومی مزاج،عاجزی انکساری،ہر ایک کے لئے خیر خواہی کے جذبات رکھنے کی وجہ سے پورے آزاد کشمیر میں مقبول تھے۔ان کی شہادت کے بعد آزاد کشمیر انتخابات کیلئے حلقہ ایل اے 22 پونچھ و سدھنوتی 5 پاچھیوٹ تھوراڑ سے شاہدہ صغیر پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کے طور پر میدان میں اتریں۔سردار احمد صغیر نے اپنی والدہ کی انتخابی مہم کی نگرانی کی اور بھر پور مہم چلائی جس کے نتیجے میں بیگم شاہدہ صغیر نے 16962 حاصل کئے اور کامیابی اپنے نام کی۔شاہدہ صغیر نے پونچھ ڈویژن میں براہ راست الیکشن جیت کر پہلی خاتون بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

سردار احمد صغیر چغتائی کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے پولیٹیکل اسسٹنٹ بننے کی خبر سے پونچھ ڈویژن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔دوسری طرف سردار احمد صغیرچغتائی نے”پاکستان ٹائم“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اہم ذمہ داری ملنےاور اعتماد کا اظہار کرنے پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے والد سردار صغیر چغتائی شہید نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی،میں اپنے والد کا مشن جاری رکھوں گا،پی ٹی آئی حکومت سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے،والد محترم کی طرح میرے خاندان کا ہر فرد اپنے عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کی خدمت مجھے ورثے میں ملی ہے،میرے والد شہید کے بعد میری والدہ محترمہ بیگم شاہدہ صغیر نے بھی خدمت کی سیاست کی ہے،میرے والد شہید نہ صرف ہمارے خاندان بلکہ آزاد کشمیر کا فخر تھے،انہوں نے اپنی ساری زندگی عوامی خدمت میں وقف کی،سردار صغیر چغتائی شہید کی سیاسی و سماجی خدمات کی معترف پوری کشمیری قوم ہے،انکے چھوڑے ہوئے ادھورے مشن کو مکمل کریں گے،سردارصغیر چغتائی شہید اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے،وہ آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک خاص مقام رکھتے تھے،سردار صغیر چغتائی شہید کے دل میں عوام کا درد بھرا ہوا تھا،وہ لوگوں کے ہر دکھ درد کے ساتھی تھے،میرے مرحوم والد نے عوامی خدمت کا جو مشن شروع کیا ہوا تھا،انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں