لاہور (کرائم رپورٹر ) لاہور کے علاقے ملت پارک میں ہفتہ کو قتل ہونے والے سابق ایس پی فرحت عباس شاہ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ملت پارک میں گزشتہ روز قتل ہونے والے سابقہ ایس پی فرحت عباس کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ہے،سی آئی اے اقبال ٹاو¿ن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں قتل کا معمہ حل کر لیا ، سابقہ پولیس آفیسر کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ بیوہ بھابھی حرا بی بی اور سکیورٹی گارڈ عارف آفریدی گرفتار۔پولیس کا کہنا تھا کہ قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایس پی فرحت عباس شاہ کے قتل میں ان کی بھابھی ملوث ہے، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فرحت عباس شاہ بیوہ بھابھی کو ذاتی گارڈ رکھنے سے منع کرتے تھے۔سابق ایس پی کے قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور حراست میں لی جانے والی خواتین میں مقتول کی بیوہ بھابھی بھی شامل ہے۔ملزمہ بیوہ ہے اور ذاتی گارڈز بھی رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ ہفتہ کو لاہور کے علاقے ملت پارک میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سابق ایس پی فرحت عباس کو دن دیہاڑے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔سابق ایس پی فرحت عباس گھر سے نکل کر اپنی گاڑی میں سوار ہونے لگے تھے کہ اسی دوران ہیلمٹ پہنے نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سامنے سے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا، سابق ایس پی موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔
