رانا ثناءاللہ نے شاہ محمود قریشی بارے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی دنگ رہ جائیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمارانا ثنا اللہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اوروزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایسی ایسی باتیں کہہ دیں ہیں کہ عمران خان بھی کچھ لمحات کے لئے پریشان ہوجائیں گے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمارانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی منتظر ہیں کہ عمران خان نااہل ہوں اور وہ پارٹی سنبھالیں،شاہ محمود قریشی سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز کی توہین کررہے ہیں، دو مداریوں کے ہاتھ میں تین ڈگڈیاں ہیں وہ روز بجا رہے ہیں۔رانا ثنااللہ نے کہا خاتون جج کو دھمکیاں دینے والے تین ججزکے حامی اور ترجمان بن گئے ہیں، معزجج کے خلاف جھوٹا ریفرنس دائر کرنے والوں کو عدلیہ کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے،عمرانی ٹولہ ہمیشہ آئین ، انصاف اور عوام کے خلاف کھڑا ہوتا ہے۔دوسری طرف وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بھی پی ٹی آئی وائس چیئرمین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی موسم دیکھ کر پارٹیاں اور قائد تبدیل کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے شاہ محمود کو سازش کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا، عمران نیازی کو سب سے زیادہ خطرہ لوٹے شاہ محمود سے ہے، شاہ محمودقریشی جیسے احسان فراموشوں کے لیے یہ قول کافی ہے کہ جس پر احسان کرو ، اس کے شر سے ڈرو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں