کراچی(سٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کو فائنل وارننگ دے دیتے ہوئے گیس لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ شہری گیس نہ آنے کی صورت میں اپنے بل گورنر ہاو¿س لے کر آجائیں، سارے بلوں کو جمع کرکے ایس ایس جی سی کے مینیجنگ دائریکٹر (ایم ڈی) کے سامنے رکھا جائے گا کہ اس کو صفر کیا جائے۔گورنر سندھ نے کہا کہ ایم ڈی ایس ایس جی سی نے پیر اور منگل سے شہر میں گیس کی مکمل فراہمی یقین دہانی کرائی ہے۔
