نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز،ٹیم سلیکشن کیلئے بڑوں کی بیٹھک کل ہو گی

لاہور (سپورٹس رپورٹر )نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کیلئے سلیکٹرز اور کپتان کل سر جوڑ کر بیٹھیں گے ، جس کے بعد ٹیم کا اعلان منگل کو متوقع ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق کیویز کے خلاف سیریز کیلئے کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا یا کس کو نہیں اس کے حتمی فیصلے کیلئے سلیکٹرز کل لاہور میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے، عمرہ ادائیگی کے لیے جانے والے کپتان بابراعظم بھی واپس آ گئے ہیں جبکہ غیر ملکی کوچنگ سٹاف کی آمد کا سلسلہ بھی پیر سے شروع ہو گا۔
پہلے مرحلے میں ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیرکو ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے لاہور پہنچ رہے ہیں، ٹیم ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ مکی آرتھر کی لاہور آمد کا دن ابھی تک طے نہیں ہو پایا جبکہ بولنگ کوچ مورنے مورکل کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ آئی پی ایل کے بعد اپنی خدمات پیش کریں گے۔
ہیڈکوچ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک پی سی بی حکام کے ساتھ سلیکشن کمیٹی اور کپتان بابراعظم سے بھی ملاقات کرکے سیریز کی حکمت عملی ترتیب دیں گے،قومی ٹیم کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ کا بورڈ سربراہ نجم سیٹھی کی منظوری کے بعد اسکواڈ کا باقاعدہ اعلان منگل تک کردیا جائے گا، سیریز کی تیاریوں کے لیے کیمپ اپریل سے لگایا جارہا ہے جبکہ سیریز میں معمولی ردوبدل کے بعد شیڈول بھی اسی ہفتے جاری ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں