کراچی(سیاسی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )سندھ کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سوشل میڈیا سیکریٹری محمد سلمان گزشتہ رات سے لاپتہ ہیں ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ محمد سلمان کا موبائل نمبر بند ہے ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا سیکریٹری کے بھائی نے آرٹلری میدان تھانے میں درخواست جمع کرا دی ہے، درخواست میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سلمان کے دوست و عزیزوں سے پی ٹی آئی رہنما کا آخری بار رابطہ پریس کلب پر ہوا، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ محمد سلمان کے لاپتہ ہونے پر اغوا کا مقدمہ درج کیا جائے۔
