پاکستان کیخلاف سیریز، ثقلین مشتاق نے نیوزی لینڈکی پیشکش قبول کرنے کی تصدیق کر دی

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) مایہ ناز لیگ سپنر اورپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی حالیہ سیریز میں مخالف ٹیم کی جانب سے اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریوں کے حوالے سے خبروں کی تصدیق کر دی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے پاکستان کے خلاف سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ کام کر نے کی تصدیق کر دی ہے، ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داری قبول کی ہے ، نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیشکش کی تھی جس کے بعد سوچ بچار کے ساتھ پیشکش قبول کی ہے اور مختصر وقت کے لیے ذمہ داری لی ہے ،صرف نیوزی لینڈ کے پاکستان میں قیام کے دوران کام کروں گا۔
واضح رہے کہ ثقلین مشتاق حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ تھے تاہم ثقلین مشتاق کا پاکستان ٹیم کے ساتھ کوچ کا معاہدہ نو فروری کو ختم ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں