راولپنڈی(سپیشل رپورٹر)بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے نوشمان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سبی کے علاقے نوشمان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق نوشمان میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد شہریوں کو نشانہ بنانے اور کوئلہ کان مالکان کو ہراساں کرنے میں ملوث تھے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو روکا گیا جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
