اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )تحریک انصاف نے وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے کامعاملہ سینیٹ اٹھادیا،ڈرون حملے پر مولوی اور پشتونوں کے نام پر ووٹ لینے والے علی وزیر اور محسن داوڑ خاموش ہیں،عمران خان گولیاں کھا کر پاکستان میں ہے ان کا لیڈر گولی دے کر بیرون ملک چلا گیا ہے،بنچ ٹوٹ گیا مگرانصاف کی امید چیف جسٹس نہ ٹوٹنے دینا۔تحریک انصاف کے لاپتہ رہنما اظہر مشوانی کامعاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا گیا،بلوچستان کے سینیٹرز نے مردم شماری میں ایک ماہ کی توسیع کرنے کی درخواست کردی۔
پاکستان ٹائم کے مطابق جمعہ کو سینیٹ کااجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالیاں ہورہی ہیں،آزادی رائے اور صحافت پر حملے ہو رہے ہیں۔آئین کو رد کیا جا رہا ہے،اس پر بات کرنی ہے،عدالتوں پر حملہ کیا جا رہا ہے،خاص طور پر چیف جسٹس پر اس پر بات کرنی ہے۔اپوزیشن کے کہنے کے باوجود سپریم کورٹ کے حوالے سے بل کو قائمہ کمیٹی کو نہیں بھیجا گیا۔شخصیات کے لیے قانون سازی کی گئی ہے،ہمارا کام عوام کے لیے قانون سازی ہے،انہوں نے اس سے پہلے بھی شخصیات کے لیے قانون سازی کی۔ انہوں نے عمران خان سے این آر او مانگا،فیٹف کی قانون سازی کی،انہوں نے مخالفت کی کہ نیب ترمیم کریں گے تو ہم ساتھ دیں گے اور مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کیا۔عمران خان گولیاں کھا کر پاکستان میں ہے، ان کا لیڈر گولی دے کر بیرون ملک چلاگیا ہےفیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کی، انہوں نے کابینہ بھرو تحریک شروع کی،اظہر مشوانی کو انصاف دیا جائے،بنچ ٹوٹ گیا مگر انصاف کی امید چیف جسٹس نہ ٹوٹنے دینا۔
طاہر بزنجو،مولولی فیض محمد اور سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان میں مردم شماری میں ایک مہینے کی توسیع کی جائے ،وزیر اعظم سے بھی درخواست کی جائے ۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیر اعظم سے معاملہ اٹھانے کی یقین دہانی کر دی۔سینیٹر زرقا تیمور نے کہا کہ اظہر مشوانی کا پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کہاں ہیں؟اس حوالے سے پورے پاکستان میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔سینیٹر دوست محمد خان نے کہاکہ ہمارے علاقے وزیرستان میں چند دن پہلے ڈران حملہ ہوا ہے اس پر مولوی،محسن داوڑ اور علی وزیر بات نہیں کرتے ہیں،علی وزیر اور محسن داوڑ پشتوں کے نام پر ایوان میں آئے ہیں لیکن آج خاموش ہے، پیسے کی چمک نے ان کو خاموش کردیاہے،پی ڈی ایم بھی خاموش ہے اور ذرداری قاتل کے گود میں اب بیٹھے ہوئے ہیں ۔