پٹرولیم مصنوعات میں کمی ہو گی یا اضافہ؟بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے بھاو میں گراوٹ کے باعث پاکستان میں بھی یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملک میں ڈیزل کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹرکمی کا امکان ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت 4 سے 5 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) وزارت خزانہ کو ارسال کرے گا،قیمتوں میں کمی یا ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی منظوری سے کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں