آئی سی سی رینکنگ جاری، بابر کی ون ڈے میں حکمرانی برقرار

دبئی(مانیٹرگ ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے رینکنگ جاری کر دی گئی ہے، نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈے میں پاکستانی کپتان بابراعظم اور ٹی20 میں بھارتی سوریا کمار یادیو کی بادشاہی برقرار ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے رینکنگ میں امام الحق اور کوئنٹن ڈی کوک بالترتیب 740 پوائنٹس کے ہمراہ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ رسی وین ڈر ڈوسن 777 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
اسی طرح ٹی20 کی عالمی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو 906 رینٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی، محمد رضوان 811 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، ڈیون کانوے 768 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری جبکہ کپتان بابراعظم 755 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔
گیند بازوں کی بات کی جائے تو افغان سپنر راشد خان 710 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی، ونندو ہسرنگا 695 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ افغان بولر فضل الحق فاروقی 692 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں