اسلام آباد(ویب ڈیسک ) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے وفاقی حکومت کی جانب سے غریب عوام کیلئے پیش کی گئی پٹرول سبسڈی سکیم کی تجویز مسترد کر دی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کے لیے سستے پیٹرول کی سکیم پر شدید اعتراض کیا ہے، عالمی مالیتی فنڈ نے سوال اٹھایاکہ اس سکیم کے لیے کتنی سبسڈی درکار ہوگی؟ سبسڈی کیلئے رقم کہاں سے آئےگی اور اس کے کتنے کنزیومر ہوں گے؟ سکیم میں کتنا نقصان ہوگا؟ آئی ایم ایف نے اس حوالے سے حکومت سے مکمل پلان مانگ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا جس میں آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا جب کہ آئی ایم ایف غریب طبقے کو زیادہ موثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زوردے رہا ہے۔
