سرکاری ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کا معاملہ ،گورنر سندھ نے مراد علی شاہ کو حیران کن تجویز دے دی

کراچی(وقائع نگار)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کی تجویز پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق گورنرکامرا ن ٹیسوری نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھتے ہوئے تجویز پیش کی ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے۔گورنر سندھ نے خط میں لکھا کہ کم از کم ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے، انہوں نے کہا کہ شدید مہنگائی سے عام آدمی متاثر ہو رہا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ طلب اور رسد میں فرق سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی سے حالات خراب ہو رہے ہیں۔انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ کی تجویز دیتے ہوئے لکھا کہ کم از کم ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے، شدید مہنگائی سےعام آدمی متاثر ہو رہا ہے، حالیہ سیلاب سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔، طلب اور رسد میں فرق سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی سے حالات خراب ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں