کراچی(ویب ڈیسک ) افغانستان کیخلاف پہلی بار ٹی 20 سیریز ہارنے کے بعد سابق چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورٹ مینجمنٹ کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل 2 ٹی 20 میچز میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا قابل تعریف ہے، لیکن سینئر کھلاڑیوں کو بینچ پر بٹھانے کے بجائے نئے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونا چاہیے تھا تاکہ وہ فیلڈ کا تجربہ حاصل کرسکتے۔
شاہد آفریدی نے افغان ٹیم کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہترین کھیل پیش کیا اور راشد خان نے ہمیشہ کی طرح شاندار کرکٹ کھیلی۔
