لاہور (مانیٹڑنگ ڈیسک) ٹوئٹر پر عثمان ڈار کی جانب سے جاری کردہ ایک وڈیو میں دیکھایا گیا عثمان ڈار ایک چنگچی رکشے میں بیٹھ کر مینار پاکستان کی طرف جارہے ہیں۔وڈیو میں عثمان ڈار نےکہا کہ پنجاب حکومت کو عمران خان اور مینار پاکستان جلسے کا اتنا خوف تھا کہ جگہ جگہ کنٹینرز کی دیواریں کھڑی کی گئیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق وڈیو میں عثمان ڈار نے چنگچی رکشہ ڈارئیور کا تعارف کرایا ساتھ ہی اویس نامی چنگچی رکشہ ڈارئیور کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے عثمان ڈار کو رکشے پر بیٹھایا۔کہتے ہیں لاہویوں سمیت ملک بھر سے آئے کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ اتنی رکاوٹوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچے۔پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے کے باعث شہر بھر میں مختف سڑکوں کو بند کیا گیا تھا جبکہ میٹرو بس سروس بھی جزوی طور پر بند تھی۔ پی ٹی آئی کارکنان سمیت رہنماو¿ں کو بھی جسلہ گاہ پہنچنے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔