افغانستان کے ہاتھوں بدترین شکست پر سابق پی سی بی چیئر مین کا ردعمل آ گیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) شارجہ میں جاری ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کو6وکٹوں سے شکست کے بعد سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کا ردعمل بھی آ گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق آفیشل یوٹیوب چینل پر سابق کرکٹر رمیز راجا ویڈیو نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجربات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جیتنا اولین ترجیح ہونی چاہیئے، ناقص کارکرگی کے باعث ایسا تاثر ملتا ہے کہ آپکے بیک اَپ پر اچھے کھلاڑی موجود نہیں یا ٹیلنٹ کی کمی ہے ، شارجہ کی پچ پر اگر پاکستان ایک اور سپنر کے ساتھ میدان پر اترتا تو فائدہ ہوسکتا تھا، پچ کو دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک دلچسپ سیریز ہوگی لیکن مجھے یہ دیکھنا ہے شکست پر پاکستان کی حکمت عملی کیا ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان نے پہلے تو پاکستانی بیٹنگ لائن دھجیاں اڑائیں اور پور ی ٹیم کو صرف 92 رنز تک محدود کر دیا اور پھر پاکستانی بلے بازوں کا بھی خوب امتحان لیا اور صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف 13 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں