روس سے خام تیل کا آزمائشی کارگو پاکستان کب پہنچے گا؟بڑی خبرآ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سستے تیل کی خریداری کیلئے روس اور حکومتی وفد میں مذاکرات گزشتہ روز کراچی میں طے پائے ، جن میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پاک روس معاہدہ رواں ماہ کے بجائے آئندہ ماہ اپریل میں متوقع ہے، سپیشل پرپوزوہیکل (ایس پی وی) اور ادائیگی کے طریقہ کار پر ابھی اتفاق رائے ہونا باقی ہے، وزارت توانائی کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق روس کی سرکاری کمپنی آپریشنل سروسز سینٹر کی تکنیکی ٹیم نے 20 مارچ کو کراچی میں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے حکام سے مذاکرات کیے۔
مذاکرات میں طے پایا کہ خام تیل کا آزمائشی کارگو اپریل کے بجائے آئندہ مئی میں پاکستان پہنچے گا کیونکہ حکومتی سطح پر معاہدہ اپریل میں متوقع ہے۔ روسی خام تیل سے بھرا مال بردار جہاز 30 دنوں میں پاکستانی بندرگاہ پہنچے گا۔
2روزہ مذاکرات میں روسی وفد نے تیل کی خریداری میں حکومت پاکستان کی سنجیدگی کے بارے میں استفسار کیا کیونکہ اس حوالے سے ایس پی وی تشکیل نہیں دی گئی ہے جو خام تیل درآمد کرنے کی ذمہ دار ہوگی، یہی ایس پی وی طے شدہ کرنسی میں ادائیگی کی ذمہ دار ہوگی۔
روسی ٹیم نے ڈسکاونٹ پر تیل کی فراہمی کی میڈیا رپورٹس پر تشوش کا اظہار کیا ہے کیونکہ روس نہیں چاہتا کہ اس کا میڈیا میں ذکر ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں