(ویب ڈیسک) گیلپ اور گیلانی پاکستان کے اس ماہ کے شروع میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق 45 فیصد پاکستانی سائیکل چلانے سے قاصر ہیں۔
5 مارچ کو جنوبی پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی میں “سب سے بڑی سائیکل ریس” کا انعقاد کیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق35کلومیٹر طویل میراتھن، جو کراچی میں مزار قائد سے شروع ہوئی اور گورنر ہاو¿س پر اختتام پذیر ہوئی، 95 کے قریب شرکاءنے اپنی طرف متوجہ کیا۔ اگرچہ پاکستان نے سائیکلنگ کی دنیا میں زیادہ کامیابی حاصل نہیں کی ہے، لیکن قوم باقاعدگی سے اپنے بڑے شہروں میں چیمپئن شپ کا انعقاد کرتی ہے۔
گیلپ پاکستان کے مطابق یہ سروے 16 مارچ کو ملک کے چاروں صوبوں میںبالغ مردوں اور عورتوں کے قومی نمائندہ سے لیا گیا تھا۔
