کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے 2023 کیلئے زکوٰةکا نصاب جاری کردیا ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ کم سے کم کتنی رقم آپ کے اکاونٹ میں ہو گی جس پر زکوٰة کاٹی جائے گی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے زکوٰةکے نصاب کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایک لاکھ 3 ہزار159 روپے یا اس سے زائد بیلنس کے سیونگ اکاونٹس پرزکوٰة لاگو ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لاکھ 3 ہزار159روپے سے کم بیلنس کے سیونگ کھاتوں سے زکوٰة نہیں کاٹی جائے گی۔
