تحریک انصاف کا لاہور جلسہ ناکام بنانے کے لئے پولیس نے کمر کس لی،رہنماوں اور کارکنوں کی لسٹیں تیار

لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے 22مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں تو دوسری طرف پولیس نے بھی جلسہ ناکام بنانے کے لئے کمر کس لی ہے ،پی ٹی آئی کے متحرک رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے لئے لسٹیں تیار کرنے کے بعد مقامی پولیس سٹیشنز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بدھ کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کا اعلان کررکھا ہے جبکہ پولیس نے جلسے میں رہنماو¿ں اور کارکنوں کی شمولیت کو روکنے کا پلان تیار کرلیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بدھ کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کا اعلان کرکے رہنماو¿ں اور کارکنوں کو بھرپور تیاری کی ہدایت کردی ہے تو دوسری جانب پولیس بھی متحریک ہوگئی ہے، پولیس نے جلسے میں مقامی رہنماو¿ں اور کارکنوں کی شمولیت کو روکنے کا پلان تیار کرلیا۔پولیس کی جانب سے متحرک رہنماو¿ں اور کارکنوں کی فہرستیں تھانوں میں پہنچا دی گئیں۔ فہرستوں میں نامزد رہنماو¿ں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بھی شروع ہوگئی ہے۔ پولیس کی جانب سے 84 افراد کے کوائف تھانوں میں مہیا کئے گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما میاں حماد اظہر،میاں محمود الرشید، شفقت محمود ، شاہ محمود قریشی،امتیاز شیخ ،زبیر خان نیازی،چوہدری فواد رسول بھلر،مراد راس ، کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں