لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ، پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 5 روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہوگئی ہیں، پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے اضافے کے بعد فی لیٹر قیمت 272 روپے ہوگئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 13 روپے مہنگا ہوگیا اور نئی قیمت 293 روپے مقرر کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے اور فی لیٹر نئی قیمت 190 روپے 29 پیسے ہوگئی ہے ، حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کی ستائی عوام کا پارہ ہائی ہو گیا ہے، جبکہ ٹویٹر پر ”5 روپے“ اور ”پیٹرول پرائس “ٹرینڈ چل رہے ہیں ۔
