مہنگائی کی ستائی عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری

لاہور(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی ہے ، بجلی پر سر چارج 3روپے 23 پیسے فی یونٹ تک بڑھانے کی درخواست دی گئی ہے ،جس صارفین پر 335 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت سرچارج میں اضافے کے لیے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی، حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ ایک روپے 43 پیسے فی یونٹ سرچارج سے ضرورت پوری نہیں ہوسکتی، سرچارج 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک بڑھایا جائے۔
ممبر نیپرا خیبرپختونخوا مقصود انور نے کہا کہ یہ معاملہ کہاں تک جائےگا،کل مزید سرچارج بڑھانے کے لیے درخواست لے آئیں گے، پاور ڈویژن کے حکام نے کہا کہ گردشی قرض تیزی سے بڑھ رہا ہے، یہ سرچارج لگا کر بھی گردشی قرض میں کمی نہیں ا?ئے گی، جس پر ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ پاور ڈویڑن حکام پر برس پڑے۔
انہوں نے کہا کہ ڈسکوز کی ناقص کارکردگی کی سزا عوام کو کیوں ملے، عوام کوبوجھ تلے دبا دیا، بجلی کمپنیوں کی خرابیوں کو دور کریں، ہم صارفین کے حقوق کے بھی محافظ ہیں، صارفین پر 335 ارب روپے کااضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست کی سماعت مکمل ہوگئی، نیپرا اعداد وشمار کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرےگی، اطلاق کے الیکڑک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں