گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

لاہور (مانیٹرگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے جنرل ٹیکس کی شرح میں اضافے کے بعد کار کمپنیوں نے قیمت میں اضافہ کر دیا ہے،ہونڈا اٹلس کار لمیٹڈنے شرح تبادلہ اور 1400 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس کو 25 فیصد کرنے کا اثر صارفین کو منتقل کرتے ہوئے مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق 11مارچ کو آٹو اسمبلرز نے جنرل سیلز ٹیکس میں اضافے کا اثر صارفین کو منتقل کرتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانا شروع کر دی تھیں، ایک ڈیلر نے بتایا تھا کہ 1400 سی سی گاڑیوں کی 25 فیصد جی ایس ٹی 8 مارچ 2023 سے نافذ العمل ہے اور اس اضافے کا اثر متعدد اسمبلرز کی جانب سے ممکنہ طور پر جلد منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں